پشاور یونیورسٹی میں میگا سائنس پوسٹرز نمائش کا اہتمام

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) فزیکل کیمسٹری سنٹرپشاور یونیورسٹی میں دوروزہ سائنس پوسٹرنمائش شروع ہوگئی جس میں سنٹراورپشاوریونیورسٹی کے علاوہ بنوںیونیورسٹی،کوہاٹ یونیورسٹی،عبدالولی خان یونیورسٹی اوروویمن یونیورسٹی پشاورکے ریسرچرزحصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے بھی پوسٹربھجوائے گئے ہیں ، نمائش میں کیمسٹری،فزکس، بائیوٹیکنالوجی اورانجینئرنگ کے ریسرچ پوسٹرزرکھے گئے ہیں،نمائش کی آرگنائزنگ کمیٹی سنٹرکے ڈائریکٹرڈاکٹر عبدالنعیم خان ،ڈاکٹرخالدہ اختر،ڈاکٹرمحمدفاروق اورڈاکٹررضوان اللہ پرمشتمل ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں