تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے،احتشام خان

منگل 23 اپریل 2019 13:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ضلع ناظم مردان احتشام خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا ، تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول میاں گانو چم گو جر گڑھی مردان میں شہید یوسف علی شاہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یتیم ولاچار بچوں میں تعلیمی پیکج اور پوزیشن ہو لڈر طلبا میں انعامات تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،تقریب سے ایس ڈی ای او تحت بھائی زبیر خلیل،عطا الر حمان ایڈووکیٹ،وقار باچہ،آرگنائز یشن کے چیئر مین شاہد حیات،احمد حسین منظر اور دیگر نے خطاب کی۔

مقررین نے کہاکہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے، دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں