اساتذہ اور سکول سربراہان کارکردگی بہتر بنائیں، ملازمین کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی، نذیر احمد خان

بدھ 24 اپریل 2019 13:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت نذیر احمد خان خان نے دور افتادہ دیہاتوں میں واقع سرکاری سکولوں کا اچانک معائنہ کیا اور اساتذہ و کلاس فور ملازمین کی حاضریاں چیک کیں، وہ وانڈہ خڑہ، وانڈہ میر عالم اور علاقے کے دیگر سرکاری پرائمری اور مڈل سکولوں میں گئے اور جی پی ایس وانڈہ کلن کا بھی اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکولوں میں صفائی کا جائزہ لیا اور دیگر ریکارڈ بھی چیک کیا، ڈی ای او نذیر احمد خان نے سکول سربراہان سے اساتذہ، کلاس فور ملازمین اور طلبہ کی حاضریوں سے متعلق باز پرس کی اور کلاس رومز میں طلبہ کا تعلیمی جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے اساتذہ اور سکول سربراہان پر زور دیا کہ وہ کارکردگی بہتر بنائیں اور طلبہ سے اچھا رویہ برتیں تاکہ انہیں سکول آکر خوشی محسوس ہو۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کا ماحول دوستانہ بنا کر زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ اساتذہ اور دیگر ملازمین کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی، انہیں چاہیے کہ وہ غیر ضروری چھٹیاں لینے سے گریز کریں اور کارکردگی اشاریوں میں بہتری لانے کے لئے خوب محنت کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں