یونیکام سکول اینڈ کالج رستم کے زیر اہتمام بورڈاور یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈرز میں انعاما ت تقسیم

منگل 20 اگست 2019 13:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) یونیکام سکول اینڈ کالج رستم مردان کے زیر اہتمام ڈیلیکس گیدرنگ اینڈ ایونٹس ہال میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین، طلبا، اساتذہ کرام اور محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب میں بورڈ اور یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبا میں شیلڈز تقسیم کئے گئے ، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر سعد اللہ جان، ڈائریکٹر یونیکام سکول اینڈ کالج وسیع اللہ ، پرنسپل امان اللہ، یونس راہی ، پروفیسر عاصم اقبال اور پرنسپل (ر)رشید احمد نے کہا کہ ادارہ بہتر تعلیم اور کارکردگی کی بدولت اپنے مقاصد کی طرف رواں دواں ہے عنقریب یونیکام کالج میں بی ایس اور ایم ایس کے کلاسوں کا اجرا کیا جائے گا علاقہ میں اعلی اور معیاری تعلیم عام کرنے کے لئے ادارہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں