جامعہ پشاورمیں چارروزہ کتب دوستی کیمپ کاآغاز

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:33

جامعہ پشاورمیں چارروزہ کتب دوستی کیمپ کاآغاز
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کتب بینی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام چارروزہ کتب دوستی کیمپ کا آغاز ہوگیا جو شام چھ بجے سے آٹھ بجے تک یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ کے پہلے روز کا افتتاح ناظم جامعہ عماد نظامی نے کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کتب خریدیں۔اس کے علاوہ دن کے اوقات میں بھی اکیڈمک بلاک اور پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ لان میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یاد رہے کہ کیمپ میں طلبہ پچیس فیصد کے رعایتی نرخوں پر کتب خرید سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں