سرکاری سکولوں میں طلباء کو تمام سہولیات اور معیاری تعلیم کے مواقع دستیاب ہیں، مشیر تعلیم خیبرپختونخوا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ انقلابی اصلاحات کی بدولت محکمہ تعلیم میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کیں اور آج سرکاری سکولوں میں طلباء کو تمام سہولیات اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایبٹ ابادکے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ کیا، انہوں نے طلباء سے مختلف سوالات کئے اور سکول میں دستیاب سہولیات اور درس وتدریس کے حوالے سے دریافت کیا۔ مشیرتعلیم نے سکولوں میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز بھی موجود تھے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے بہترین نتائج کی بدولت اب پرائیویٹ سکولوں سے بچے سرکاری سکولوں میں داخلے کے لیے آرہے ہیں، ہمارے بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہے اور سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پرکروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس اورگیمز کی سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر مشیرتعلیم خیبرپختونخوا نے محکمہ تعلیم ایبٹ اباد کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں