گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت پاک/آسٹریا یونیورسٹی ہری پور کے پہلے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی صدارت میں پاک/آسٹریا یونیورسٹی ہری پور کے پہلے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس خیبر پختوا ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سلیم خان، ڈاکٹر عطاالرحمان، جسٹس ریٹائرڈ ناصر حسین خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا، ڈاکٹر ناصر علی خان کے علاوہ دیگر بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاک/آسٹریا یونیورسٹی کے بجٹ، سروس رولز اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی باقاعدہ کلاسیں اکتوبر 2020 ء تک شروع کردی جائیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں