باچا خان یو نیورسٹی چارسد ہ میںاین ٹی ایس ٹسٹ27 اکتوبرکو ہوگا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) باچا خان یو نیورسٹی چارسد ہ میں خالی مختلف آسامیوں کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ 27 اکتوبر 2019 کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ بی پی ایس 17 کی خالی آسامیوں اسسٹنٹ رجسٹرار میٹنگ، اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس، سسٹم / نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹراور پی پی ایس 18 کے انگلش کے لیکچرار کی خالی آسامیوں کیلئے ہوں گے۔امتحانات کیلئے وقت اور جگہ سے متعلق این ٹی ایس انتظامیہ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کرے گی اور یہی معلومات این ٹی ایس کی ویب سا ئیٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔باچا خان یو نیورسٹی انتظامیہ کے مطابق رول نمبر24اکتو بر تک نہ ملنے کی صورت میں یونیورسٹی اور این ٹی ایس انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں