کے ایم یوپشاور کے زیر اہتمام پہلے اینکو بیشن سنٹر کا آغازکردیاگیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور کے زیر اہتمام ملک بھر میں کسی طبی جا معہ کی طر ف سے پہلے اینکو بیشن سنٹر کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس سنٹر کے قیام کا مقصد طبی تعلیم کے مختلف شعبوں سے وابستہ طلباء و طالبات کو صحت کے شعبے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے روزگار کے نئے اور جدید مواقع فراہم کر نے کیلئے راہنما ئی اور پلیٹ فارم مہیا کر نا ہے۔

کے ایم یو کے اینکو بیشن سنٹر کے زیر اہتمام گزشتہ روز آئیڈیا کپ 2019کے عنوان سے پہلی سیریز منعقد کی گئی جسکے مہمان خصو صی یونیورسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویدتھے جبکہ اس مو قع پر ڈائر یکٹر اورک ڈاکٹر زوہیب خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر ذیشان کبر یا اور اینکو بیشن سنٹر کے مینجر وسیم الحق کے علاوہ مختلف اداروں کے سربراہان اور طلباء و طالبات کی بڑی تعد اد بھی مو جو د تھی۔

(جاری ہے)

آئیڈیا کپ 2019 کے دوران ملک کے مختلف حصو ں سے آئے ہو ئے نو جوان کاروباری خواتین و حضرات نے شرکاء کے سا تھ سا تھ کامیاب کاروباری تجر بات شیئر کئیے۔ آئیڈیا کپ میں مختلف اداروں کے سربراہان نے اپنے تجربات پیش کئے ان میں امپیکٹ ڈائنا مکس کی مر یم ارشد، پاک وائیٹ کے شایان سہیل سرور، صحت کہانی کی ڈائر یکٹر ڈاکٹر ندا شہزاد، وومن ان ٹیک کی فائزہ یو سف اور فائو نڈر انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے ڈائر یکٹر سید احمد مسعود شامل تھے۔

تقر یب سے کے ایم یوکے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کے ایم یو اینکو بیشن سنٹر نے آئیڈیا کپ 2019کے عنوان سے آج نو جو ان کا روباری خواتین و حضرات کو اپنے کا میاب تجر بات طلباء و طالبات کے سا تھ شیئر کر نے کا مو قع فراہم کر کے ایک مو ثر پل کا کر دار ادا کیا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ اس بات میں کو ئی دو آراء نہیں ہیں کہ پاکستان بالخصو ص خیبر پختو نخوا کے تعلیم یا فتہ نو جوانوں کا شمار دنیا کے قابل تر ین اور ذہین افراد میں ہو تاہے جو مواقع ملنے کی صو رت میں کو ئی بھی کارنا مہ کسی بھی میدان میں سرانجام دینے کی صلا حیت اور جذبہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے تو قع ظا ہر کی کہ کے ایم یو اورک اسطرح کی مفید اور نتیجہ خیز سر گر میوں آئیندہ بھی جا ری رکھے گا اور اس ضمن میں انہیں یو نیورسٹی انتظا میہ کی جا نب سے جو راہنما ئی اور سپورٹ درکار ہو گی وہ تر جیحی بنیادوں پر فراہم کی جا ئے گی۔ آخر میں انھو ں نے تقر یب کے تین بہتر ین پوزیشن ہو لڈرز میں نقد انعا مات اور تو صیفی اسنا د تقسیم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں