انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور پیپسی پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مابین معاہدے پر دستخط

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:23

پشاور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور پیپسی پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مابین ایک معاہدے پر دستخط انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے۔ معاہدے پر دستخط انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور نادرن باٹلنگ کمپنی (پیپسی پشاور)کی جانب سے حسن بن عقیل ، ہیڈ آف پروڈکشن نے کئے۔

معاہدے کے تحت نادرن باٹلنگ کمپنی (پیپسی پشاور) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان اور فروٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں انجینئرنگ یونیورسٹی کو دو ہزار پانچ سو(2500) پودے عطیہ کریگی جس میں پھلوں کے درخت بھی شامل ہیں ۔اس موقع پر وائس چانسلر نے نادرن باٹلنگ کمپنی (پیپسی پشاور) کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ شجر کاری سے دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ زیادہ درخت لگا کر ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو آلودگی سے پاک کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اساتذہ، طلباء اور سٹاف پر زور دیا کہ اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان پودوں کا خیال رکھیں اور مستقبل میں مزید درخت لگا کر اپنے ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ کرسکیں۔حسن بن عقیل ، ہیڈ آف پروڈکشن نادرن باٹلنگ کمپنی (پیپسی پشاور)نے اپنے خطاب میں کہا کہ نادرن باٹلنگ کمپنی (پیپسی ) کا مرکزی توجہ ایسے پروجیکٹس کو فروغ دینا ہے جس سے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں انجینئرنگ کے طلباء پر زور کے وہ اپنے فائنل ائیر کے پراجیکٹس کا چنائو ماحولیاتی تحفظ کے تناظر میں کریں تاکہ عوام کو اسکے فوائد حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں مشترکہ تحقیق اور پراجیکٹس کے فروغ کیلئے اپنی کمپنی کی جانب سے تعاون کی پیشکش بھی کی۔ بعد ازاں وائس چانسلر ودیگر نے پودے لگا کر شجری کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان ،رجسٹرا ر یو ای ٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر سحر نور، چئیرمین شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ، ڈاکٹر مصبا ح اللہ، شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ،انجینئر سکندر بلال خٹک، شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ، ڈاکٹر طارق خلیل، منیجر اوریک ،ڈاکٹر شمائلہ فاروق، ڈائرمیڈیاجبکہ پیپسی کی جانب سے انیس اکبر،انجینئرنگ منیجر اور باسط خان اسسٹنٹ منیجر بھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں