پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ ختم

پیر 21 اکتوبر 2019 11:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ادارہ تعلیم و تحقیق پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہوگئی۔ ورکشاپ کا مقصد بچوں کی تعلیم میں موثر نصاب اور تدریسی طریقہ کار کو سامنے لانا تھا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی تربیت کار سلمی علی تھیں۔ اختتامی تقریب میںمہمان خصوصی ڈین پروفیسر محمد عابد نے یونیورسٹی ماڈل سکول کی فیکلٹی اور ادارہ تحقیق و تعلیم سمیت فیکلٹی ممبران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ڈائریکٹر آئی ای آر پروفیسر ارشد علی اور صائمہ قدیر بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں