گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسزپشاور میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پیر 21 اکتوبر 2019 11:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز (کامرس کالج) پشاورمیں ڈائریکٹوریٹ آف کامرس ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے ایکسیلنس پارفارمنس ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر کے گورنمنٹ مینجمنٹ سائنسز کامرس کالجوں کی سطح پر ٹیکنیکل بورڈ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ڈپلومہ ان کامرس‘ ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن 2019ء کے نتائج کے مطابق اول‘ دوم اور سوم آنے والے طلبہ اورطالبات میں یادگاری شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، اس موقع پر چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ پروفیسر ہدایت الله مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن پروفیسر محمدندیم نے صدر محفل کی حیثیت سے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں