ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے / بی ایس کے پارٹ ون اور ٹو ضمنی امتحانات 2019کیلئے admissionhu.edu.pkپر آن لائن ایڈمشن فارم پر مقررہ اہلیت کے حامل امیدواروں سے درخواستیں طلب

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے / بی ایس کے پارٹ ون اور ٹو ضمنی امتحانات 2019کیلئے admissionhu.edu.pkپر آن لائن ایڈمشن فارم پر مقررہ اہلیت کے حامل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے آخری تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے امتحانی داخلہ فارم ، دگنی فیس کے ساتھ 22نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 29نومبر 2019 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔نا مکمل یا آخری الذکر تاریخ کے بعد کسی امتحانی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں