بے نظیربھٹویونیورسٹی کے زیراہتمام تحقیقاتی طریقہ کارپرورکشاپ

جمعہ 22 نومبر 2019 12:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء)شہیدبے نظیربھٹووویمن یونیورسٹی پشاورکے زیراہتمام گورنمنٹ فرنٹیئرکالج برائے خواتین میں دوروزہ تحقیقاتی طریقہ کارسے متعلق ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں کالج کے اساتذہ اورطالبات سمیت دیگرشرکاء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیت کامقصدکالجوں کے اساتذہ اورطالبات میں تحقیقی تکنیک اورطریقہ کارمیں اضافہ کرناتھا۔تربیتی ماڈیولزمیں تعلیمی تحریر،تجاوزات،مقالات ودیگرلیٹررم سٹال کے تجویزکے خاکے شامل تھے ۔ورکشاپ کے ریسورس پرسن اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرفرحت آمین اوراسسٹنٹ پروفیسرسونیاشگفتہ تھیں۔آخرمیں شرکاء میں سرٹیفیکٹ ،شیلڈاورتحائف تقسیم کئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں