جی جی ایچ ایس ایس پلوڈھیری میںیونیفارم تقسیم کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

جمعہ 22 نومبر 2019 12:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پلو ڈھیر ی رستم ضلع مردان میں یونیفارم تقسیم کے حوالے سے تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں سابق ممبریونین کونسل پلوڈھیری رستم مردان مظفرشاہ،سکول اساتذہ اورطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی ممبر یونین کونسل پلوڈھیر ی مظفر شاہ نے کہاکہ ضلعی بجٹ میں یونین کونسل پلوڈھیر ی کیلئے تعلیم کی مد میں جو فنڈ منظور ہوا تھا،فنڈ ملتے ہی جی جی ایچ ایس پلوڈھیری کی طالبات کیلئے مفت یونیفارم خریدا۔ اس موقع پر سکول کے 300مستحق اور نادارطالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں