کوہاٹ کے 46 خستہ حال سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا‘ضیاء الله خان بنگش

منگل 10 دسمبر 2019 12:08

کوہاٹ کے 46 خستہ حال سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا‘ضیاء الله خان بنگش
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان بنگش نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کوہاٹ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کوہاٹ کے 46 خستہ حال سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائیگا‘ 26 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لانے کا چیلنج پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3کوہاٹ میں طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کوہاٹ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے مکمل طور پر فعال کر دیئے ہیں اور سزا کے ساتھ ساتھ جزا کا عمل جاری ہے۔ اداروں اور اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر انعامات دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 لاکھ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لا رہے ہیں اور کوہاٹ کے 46 خستہ حال سکولوں کو دوبارہ تعمیر کررہے ہیں‘ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اسٹیڈیم اور جمنیزیم بنا رہے ہیں اور اس حوالے صوبائی حکومت نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں