سرکاری میڈ یکل اور ڈینٹل کالجز میں سابقہ فاٹا کی نشستیں دوگنا کر دی گئیں

ضم شدہ قبائلی اضلاع کی نشستیں ڈبل کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے 2017میں کیاتھا صوبائی حکومت اور پی ایم سی کی منظوری کے بعداضا فی نشستوں پر داخلے رواں سیشن میں دیئے جائیں گے خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اضافہ شدہ نشستوں پر منگل 21جنوری کو پلیسمنٹ کاا علان کر دیا

جمعہ 17 جنوری 2020 17:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو )پشاورنے صوبائی حکومت اور پاکستان میڈیکل کونسل(پی ایم سی)(سابقہ پی ایم ڈی سی) اسلام آباد کی منظوری سے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی میڈ یکل اور ڈینٹل کالجز کی مخصوص نشستیں ڈبل ہونے کے بعد ان اضافی شدہ نشستوں پر سیشن 2019-20 کے لیئے پلیسمنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

اس اعلان کے مطابق ڈبل کی گئیں قبائلی اضلاع کی نشستوں پر میرٹ کم چوائس کی بنیا دپر پلیسمنٹ منگل 21جنوری کو صبح 9بجے کے ایم یو کے ملٹی پر پز ہال میں ہو گی ۔کے ایم یو ڈائریکٹریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہاگیا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) کے طلباء وطالبات کے لیئے صوبے اور ملک بھر کے طبی اداروں میں مخصوص نشستیں ڈبل کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نی2017میں کیاتھا البتہ اس فیصلے کی حتمی منظوری حال ہی میں صوبائی حکومت اور پی ایم سی نے دی ہے جس کے بعد کے ایم یو نے ان مخصوص نشستوں پر صوبائی حکومت کی پالیسی اور پی ایم سی کی گائیڈ لائینز کی روشنی میں داخلہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجا ب میں سابقہ فاٹا کے طلباء کے لیئے 17نشستیں مخصو ص تھیں جن کو ڈبل کر کی34کر دیا گیاہے ان اضافی شدہ نشستوں پر یہ داخلے شیخ ذید میڈیکل کالج رحیم یارخان،سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا،نواز شریف میڈیکل کالج گجرات،ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال،گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ،ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈی جی خان،خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ،ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان اور ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں دیئے جائیں گے۔

آذاد کشمیر اور سندھ میں مخصوص 3اور4نشستوں کوبھی ڈبل کر کے بالترتیب 6اور 8 کردیا گیا ہے۔ جب کہ خیبر پختونخوا میںاضافی شدہ نشستوں پر داخلے کے ایم سی اور اے ایم سی کے سوا صوبے کے باقی تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے جس کے لیئے ضم شدہ ہر قبائلی ضلع (سا بقہ ایجنسی) سے میر ٹ لسٹ کے ٹاپ 45طلباء و طالبات اورایف آر کو ہا ٹ اور ایف آر پشاور کے لئے ٹا پ 12جبکہ با قی سا بقہ ایف آرز (سب ڈویژن) کے لئے 10-10امیدواران کو کے ایم یو ایڈمشن ویب سا ئیٹ www.kmuadmissions.pk پرمو جو دفارم میں دی گئی چوا ئسزکی تر جیحا ت پر کر کے یہ فارم اپنے ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

فارم میںمطلو بہ تر جیحا ت نہ دینے یا چوائس فارم جمع نہ کر انے کی صو رت میںایسے امیدواران کی سابقہ ترجیحا ت کی فہر ست کو حتمی تصو ر کیا جا ئے گا جس پر پلیسمنٹ کمیٹی اپنی صوابدیدپرداخلہ چوا ئس دینے کی مجاز ہو گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں