پوھ نتون ادبی ستوری پختونخوا یونیورسٹی کیمپس پشاور کا تنقیدی اجلاس

بدھ 22 جنوری 2020 12:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) پوھ نتون ادبی ستوری پختونخوا یونیورسٹی کیمپس پشاور کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس زیر صدارت واصف الله خان منعقد ہوا‘ ڈاکٹر شیرزمان سیماب نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے‘ گزشتہ اجلاس کی روداد خالد خلیل نے پڑھ کر سنائی‘ ڈاکٹر ارشاد یوسفزئی نے غزل تنقید کیلئے پیش کی جس کومعیاری قرار دیاگیا‘ دوسرے حصے میں غیرطرحی مشاعرہ ہوا‘ اجلاس میں خالد خلیل ‘غندل ‘اسیر آفریدی‘ احترام حسین اور طارق پختونیار نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں