اسلامیہ کالج پشاور میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے حسن قرات کا مقابلہ کل ہو گا

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:56

اسلامیہ کالج پشاور میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے حسن قرات کا مقابلہ کل ہو گا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) اسلامیہ کالج پشاور میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے حسن قرات کا مقابلہ کل ہو گا جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج پشاور اوراسکے ذیلی اداروں کے طلبہ کے درمیان مقابلہ حسن قرآت اورمعلومات اسلامی کوئیز کے مقابلے ہوں گے جس میں پہلی پوزیشن لینے والے کودو ہزار، دورسے نمبر پر آنے والے کو پندرہ سو اور تیسرے پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ یہ پروگرام اسلامک کلچر سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام آج صبح 9:30بجے خیبریونین ہال میں منعقد ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں