انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں انٹرڈیپارٹمنٹل گیمزاختتام پذیر

جمعرات 27 جنوری 2022 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میںانٹرڈیپارٹمنٹل گیمزکی اختتامی تقریب انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سحر نورڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ چیئرمین سپورٹس کمیٹی تھے۔انٹرڈیپارٹمنٹل گیمز کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے کیاتھا۔

ا نٹر ڈیپارٹمنٹل گیمز میں اورآل شعبہ سول انجینئرنگ نے پہلی ، شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ نے دوسری جبکہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل گیمز میں یو ای ٹی کے تما م ڈیپارمنٹس سے سٹوڈنٹس نے لان ٹینس، بیڈمنٹن، فٹسال،کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال کے علاوہ ان ڈور گیمز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سحر نورنے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کی کردار سازی کیلئے مختلف مواقع فراہم کررہی ہے جس سے طلباء کو اکیڈمیک سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوںمیں بھی حصہ لینے کے مواقع ملتے ہیں جس سے طلبا ء کی کردار سازی میں مدد ملتی اور ان میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے اگلے مرحلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے جلوزئی کیمپس میں انٹر کیمپس سپورٹس مقابلوں کا اہتمام جلد کریں گے۔

ڈائر یکٹر سپورٹس محمد علی نے کہا کہ انٹر ڈیپارٹمنٹل گیمز میں یونیورسٹی کے گیارہ شعبہ جات سے 400طلباء و طالبات نے چودہ آئوٹ ڈور اور ان ڈور گیمز میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں