ضلعی انتظامیہ پشاور کی میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے کارروائی

پابندی کے باوجود پاکٹ گائیڈ فروخت کرنے پر 8دکانداروں کو گرفتار کرلیا، ہزاروں کی تعداد میں پاکٹ گائیڈ کو سرکاری تحویل میں لے لیا

جمعہ 20 مئی 2022 16:39

ضلعی انتظامیہ پشاور کی میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے کارروائی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پشاور میں جاری میٹرک امتحانات کے موقع پر نقل کی روک تھام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے پاکٹ گائیڈ فروخت کرنے پر 8دکانداروں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمی مکرم نے فقیر آباد کے علاقے میں سٹیشنری دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پاکٹ گائیڈ فروخت کرنے پر 8 دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں پاکٹ گائیڈ کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں سٹیشنری دکانوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور پاکٹ گائیڈ کی موجودگی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں