وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورپروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی زیر صدارت سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا اہم اجلاس

جمعہ 20 مئی 2022 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورپروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی زیر صدارت سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوابی اور پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان، وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںخیبر پختونخوا کے سرکاری جامعات میں سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کو کس طرح مضبوط اور فروغ دیا جائے پر تبا دلہ ہوا۔ وائس چانسلرز نے کھیلوں کے حوالے سے جامعات میں موجود سہولیات کے ساتھ کام کرنے کے لیے مختصر اور طویل مدتی دونوں منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں کھیلوں کی اعلی معیارکے لیے منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح کھیلوں کی تقریبات کے علاوہ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلرز نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سرگرمیاں امن، افہام و تفہیم اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں