پشاور ،ْ سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،ْ کالعدم ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشتگرد گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 13:24

پشاور ،ْ سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،ْ کالعدم ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشتگرد گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو خطرناک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فضل شیر اور عطیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں شبقدر کے رہائشی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے گھی کے دو ڈبوں میں چھپایا گیا 5 سے 7 کلو گرام باروی مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں