سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،

کالعدم تحریک طالبانکے 2 خطرناک دہشت گردگرفتار 5 سے 7 کلو گرام بارودی مواد برآمد

جمعہ 23 جون 2017 14:21

سی ٹی ڈی نے  تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 خطرناک دہشت گردگرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کلعدم تحریک طالبان پاکستان مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔سی ٹی ڈی حکامکے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فضل شیر اور عطیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں شبقدر کے رہائشی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے گھی کے دو ڈبوں میں چھپایا گیا 5 سے 7 کلو گرام باروی مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں