پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 24 جون 2017 13:46

پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) پشاور میں فورسز کا کامیاب آپریشن، بم اور خود کش جیکٹس بنانے کی فیکٹری پکڑ لی، بزدل دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، پولیس نے پشاور کے علاقے چمکنی میں رات گئے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد مقابلہ شروع ہوا، مقابلے کے دوران فوج کو طلب کر لیا گیا، فوج کی بھاری نفری، بم پروف ٹرک اور مشینری کے ساتھ پہنچی، آرمی جوانوں نے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد سرچ آپریشن کیا اور عمارت کو کلئیر قرار دیا، عمارت پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او پشاور طاہر خان نے آپریش ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ پشاور آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا ہے‘انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 600 سے زائد ڈیٹونیٹرز ملے ہیں، جب کہ 6 دستی بم، 4 پستول اور 4 کلاشنکوف بھی برآمد ہوئیں‘سی سی پی او نے بتایا کہ اسکے علاوہ دہشت گردوں سے کمپیوٹر ،موبائل فون، حساس مقامات کی تصاویر اور مختلف کاغذات بھی ملے ہیں۔ فلور مل میں آئی ای ڈیز بنائی جارہی تھیں اور یہاں پر خودکش جیکٹس بھی بنائی جارہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فلور مل کے مالک کو بھی شامل تفتیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں