پشاور ،ْ عید پر 5 پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

اتوار 25 جون 2017 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پانچ پشتو فلمیں ریلیز ہو نگی جو شہرکے مختلف سینما گھروں میں فلم بینوں کو تفریح مہیا کریں گی۔

(جاری ہے)

ان فلموں میں ارشد خان کی دس خوشی بہ منے، لیاقت خان کی گل جاناں، شاہد عثمان کی زخمونہ، اے کے خان کی ستا محبت مہ زندگی دہ اور نادر خان کی گرفتار شامل ہیں۔ پشتو فلموں کے مشہور ہدایتکار اور اداکار شاہد خان کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں پشتو فلموں کے انداز بدل گیا ہے، آج پہلے سے بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ پشاور میں پشتو فلموں کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کئی سالوں سے اردو اور پنجابی فلمیں سینما گھروں پر نمائش کے لئے پیش نہیں کی جاتی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں