صوبائی حکومت شوال کا چاند دیکھنے کے عمل سے مکمل لاتعلق رہی، وزیراعلیٰ پرویزخٹک
اتوار 25 جون 2017 19:00
(جاری ہے)
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک،تحصیل ناظم اشفاق اور اسحاق خٹک اس موقع پر موجود تھے ۔
وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انہوںنے اداروں میں ریفارمزکے بعد ہر شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے اہداف مقررکئے اور ان اہداف کا حصول ہماری دسترس میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی ہمار ا منشور ہے عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے ۔انصاف اور قانون کی حکمرانی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کو اس کی روح کے مطابق سمجھنا ضروری ہے ۔اسی تبدیلی کے تعاقب میں ہم نے ہر اُس شعبے میں اصلاحات کیں جس سے عوام کا واسطہ ہو ۔ تعلیم اور صحت کو ترجیحات میں سرفہر ست رکھا تاکہ ترقیافتہ قوم بنیں ۔ کرپشن کا خاتمہ کیا تاکہ قومی وسائل لوگوں کی جیبوں میںجانے کی بجائے عوام کی فلاح پر خرچ ہوں۔ پولیس کو عوام کی فلاح اور اُنہیں انصاف کی فراہمی پر لگا دیا ہے تاکہ کسی کا حق نہ مارا جا سکے ۔یہ سب کچھ ہم غریب عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھ کر رہے ہیںاور مقصد صرف یہی ہے کہ ادارے جن مقاصد کیلئے بنے ہیں وہ اُسی مقصد کے حصول کیلئے ڈیلیور کرسکیں۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمت ہیں وہ نمائندے جنہیں عوام اپنی نمائندگی کیلئے چنتے ہیں لیکن وہ عوام کے مصائب اور تکالیف کیلئے نہ سوچتے ہیں اور نہ اپنی توانائیاں بروئے کار لاتے ہیں حالانکہ عوام کے مسائل کے حل میں صحیح تسکین ہے اور اسی سے اطمینان قلب ملتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پورے معاشرے کو سدھارنے کیلئے فکری اور شعوری تربیت کے مشن کو اجتماعی مقصد سمجھ کر آگے بڑھناہو گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت اور ماضی کی حکومتوں میں نمایاں فرق ہے۔انکی صوبائی حکومت نے اچھی حکمرانی ، بہترین مالی نظم و ضبط، کرپشن اور اقرا پروری کے خاتمے اور اداروں کو با اثر افراد سے آزاد کرکے خود مختار بنا کر صوبے کی ترقی اور مالی وسائل کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں۔حکومت نے عوامی توقعات اور خواہشات کو مد نظر رکھ کر اداروں کی تشکیل نو کی۔ ہم نے جس شفاف نظام کی بنیاد ڈال دی ہے اسکو مزید بہتر بنائیں گے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت یاسر نذیر کا مختلف سکولوں کے امتحانی مراکز کا دورہ
۸گورنرحاجی غلام علی سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کی ملاقات، ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ..
اگلے بجٹ میں اس روڈ کے لیے فنڈز رکھے جائیں گئے اور نتھیا گلی علی آباد روڈ کی صفائی کا کام جلد شروع ہو ..
،خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سرکاری کالجوں کی داخلہ فیس میں دس فیصد کمی کی تجویز ہی: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا ..
ة دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
ظ* وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کا طبی تدریسی ادارہ مردان کا دورہ
qپشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے حاجی زبیر علی
}نوشہرہ کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کاباقاعدہ آغازکردیا گیا
ٓکمشنر پشاور ڈویژن نے پولیو قطروں سے انکاری والدین 800 سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں بند کردیں
وزیر صحت خیبر پختونخوا کا طبی تدریسی ادارہ مردان کا دورہ، بینظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال سمیت مختلف طبی منصوبوں ..
ڈپٹی کمشنر بنوںکاڈینگی کی بروقت روک تھام کے لئے تمام نمائندہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت