تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل پر مجرا دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:24

تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل پر مجرا دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل پر مجرا دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان کا ایک شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز خیبرپختوںخواہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب دیگر اراکین قانون سازی سے متعلق بحث میں مصروف تھے۔

اس دوران تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان نے فارغ وقت گزارنے کیلئے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا۔ وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کی کاروائی کے دوران موبائل پر مجرے دیکھنے میں مصروف رہے۔ تاہم اس دوران ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمرا نے ان کی یہ حرکت کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لی۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں