پیشہ ورانہ تربیت جوانوں کی صلاحیتوںکو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آئی جی پی
جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:48
(جاری ہے)
پولیس سربراہ نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس صحیح سمت پر گامزن ہے اور اپنی سخت محنت اور کوششوں کے بل بوتے پر ایک مکمل فورس بن کر ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہوچکی ہے۔
آئی جی پی نے آپریشنل کمانڈ کورس کو اعلیٰ ماتحتان کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ اور ہر آفیسر بذات خود اپنے کمانڈ میں زیر کمانڈ اہلکاروں کی اس طرح نگرانی کرے گا کہ آنے والے دنوں میں یہ فورس مشکل وقت میں آپریشن کے دوران نہ صرف عوام بلکہ اپنے آپ کو بھی محفوظ رکھ سکے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس فورس کے جانبازوں نے ملک کے اندرونی دفاع کے لیے محنت، جانفشانی اور فرض شناسی کی اعلیٰ روایات قائم کرکے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ صوبے میں امن و آمان کی صورتحال کافی بہتر ہوچکی ہے۔ پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں دہشت گردی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اندرونی اور بیرونی حالات کے پیش نظر دہشت گردی کے خدشات اب بھی موجود ہیں تاہم خیبر پختونخوا پولیس ان سے غافل نہیں ہے۔ ہمیں اپنی تربیتی صلاحیتوں میں مزید بہتری لانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں ایلیٹ فورس کے یونٹ موجود ہیں۔اب خیبر پختونخوا پولیس کو ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ ماتحتان پولیس افسروں کو کورس کی چکّی میں سے گزارنا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ یہ امر باعث تسلی ہے کہ سپاہی کے علاوہ اعلیٰ ماتحتان بھی تربیت کے سخت مراحل طے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دن بدن تربیت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ اور تمام شعبہ جات اپنے فرائض وابستہ توقعات کے مطابق بطریق احسن ادا کررہے ہیں۔ آئی جی پی نے پاس آئوٹ ہونے والے اعلیٰ ماتحتان سے کہا کہ یہ کورس آپ کو اپنے ماتحتان کی اچھی کمانڈاورنگرانی کا قابل بنائے گا۔ اور چھاپوں اورسیکورٹی ڈیوٹیوںکے دوران آپ کو منفردمقام عطا کرے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ فیلڈ میں ڈیوٹیاں دینے والے تمام اعلیٰ ماتحتان کو یہ کورس لازمی کرنا ہوگا۔ جس سے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف فورس کی صلاحیتیںبڑھ جائیں گے۔ پولیس ایکٹ 2017 کا ذکر کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ اس پر سرعت سے کام جاری ہے تین چار مہینے میں خیبر پختونخوا میں ایکٹ کو مکمل طور پر نافذ کیا جائیگا۔ صوبائی، ضلعی کمپلینٹ کمیشن بن رہے ہیں اور اب تک اٹھائے گئے تمام اقدامات کو یکجا کرکے ایکٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اعلیٰ ماتحتان کو دو مہینے کی کورس میں فراہم کی جانے والی تربیت ٹارگٹ ہارڈننگ، آفینسیو آپریشن، سیکورٹی آپریشن ، فرسٹ ایڈ، ہتھیاروں کے استعمال ،بیسک ای اُو ڈی ریڈ، کانوائے کی حفاظت ،پیٹرولنگ ناکہ بندی اور کارڈن آپریشن پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ کورس کے شرکاء نے کورس کے دوران حاصل کردہ تربیت کے عملی مظاہرے بھی دکھائے۔دو مہینے کے آپریشنل کمانڈ کورس میں 100اعلیٰ ماتحتان پاس آئوٹ قرار دیئے گئے۔ سب انسپکٹر طارق عثمان کو کورس کا مجموعی طور پر بہترین کیڈٹ قرار دیاگیا۔ جبکہ سب انسپکٹر نوید احمد اور سب انسپکٹر اقبال الدین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپررہے۔ آئی جی پی نے پاس آئوٹ ہونے والے اعلیٰ ماتحتان میں کورس سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔ کمانڈ نٹ ایلیٹ فورس ڈاکٹر محمد نعیم نے آئی جی پی کو پولیس شیلڈ پیش کیا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
نوشہرہ ،شاہ کوٹ میں شکاریوں نے ایک اور نایاب پہاڑی تیندوے کو مار ڈالا
یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ کے حوالے سے ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کا تاجر برادری اور صدران کے ساتھ خصوصی ..
خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
مردان، نو تعینات ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا رات گئے پولیس سٹیشن کادورہ
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کو محکمہ صحت کا فوکل پرسن مقرر کر دیا
نوشہرہ کینٹ میں دریائے کابل کے کنارے خاتون کی نعش برآمد
ڈی پی او مردان کا دورہ سٹی پولیس سٹیشن،سکیورٹی و دیگر امور کا جائزہ لیا
سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کا چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ کے ہمراہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پشاور ..
مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کو جدید خطوط پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری