وائس چانسلر چترال یونیورسٹی کا نیشنل بُک فائونڈیشن پشاور کا دورہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پروفیسرڈاکٹر بادشاہ منیر وائس چانسلر چترال یونیورسٹی نے جمعہ کے روز نیشنل بُک فائونڈیشن پشاور کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر مراد علی مہمند سے ملاقات کی۔بادشاہ منیر نے کتب میلوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بُک فائونڈیشن کی یہ سکیم قابل داد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے ڈائریکٹر کو اگلے مہینے چترال یونیورسٹی میں تین روز کتب میلے کا انعقاد کر نے کی دعوت دی جسے ریجنل ڈائریکٹر نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضرور چترال کا دورہ کرینگے اور وہاں یونیورسٹی آف چترال اور دیگر کالجز میں کتب میلوں کا انعقاد کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ان میلوں کا مقصد عوام میں کتب بینی کو عام کرنا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر چترال یونیورسٹی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یونیورسٹی طلباء کے علاوہ عام عوام کے لئے کتب میلے میں شرکت کے لئے خاص انتظام کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال کو کتب میلے میں شرکت کی دعوت دینگے۔ڈاکٹر بادشاہ منیر نے کہاکہ جلد این بی ایف کو تابوں کی فہرست بھیجی جائے گی جو طلباء و یونیورسٹی سٹاف کی مشاورت کے بعد فائنل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں