انجمن ہلال احمر قوم کو درپیش آزمائش کی ہر گھڑی میں حکومت کیلئے ہمیشہ معاونت کا فعال و سیلہ ثابت ہوا ہے،

گورنرخیبرپختونخوا کی چیئرمین ہلال احمر فاٹا محمد فرید خان وزیر سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:52

انجمن ہلال احمر قوم کو درپیش آزمائش کی ہر گھڑی میں حکومت کیلئے ہمیشہ معاونت کا فعال و سیلہ ثابت ہوا ہے،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے انجمن ہلال احمر پاکستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ ادارہ قوم کو درپیش آزمائش کی ہر گھڑی میں حکومت کیلئے ہمیشہ معاونت کا ایک فعال و سیلہ ثابت ہوا ہے۔وہ ہفتہ کو انجمن ہلال احمر پاکستان کی فاٹا شاخ کے چیئر مین محمد فرید خان وزیر کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے گورنر ہائوس پشاور میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر فاٹا شاخ کی انتظامی کمیٹی کے اراکین بشمول انجنیئر غنی گل محسود،جناب اصغر آفریدی، جناب عطا ء اللہ وزیر اور بعض دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد فرید خان وزیر کی جا نب سے فاٹا شاخ کی کارکردگی کے حوالے سے دی گئی تفصیلی بریفنگ کا ذکر کرتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ بلا شبہ اپنے قیام کے بعد سے مختصر عرصے میں اس ادارے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ تا ہم انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کے کردار کو مزید فعال بنانے کی اہمیت کی بھی ضرورت ہے۔گورنر نے جو کہ انجمن کی فا ٹا شاخ کے صدر بھی ہیں اس سلسلے میں اپنی جا نب سے ہر ممکن تعاون و سر پرستی کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں