طبی نصاب تعلیم پر ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) نیشنل کونسل فارطب نے فارماسسٹ کورس کا اعلان اورفاضل طب کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کونسل فارطب کی نصاب کمیٹی کے زیر اہتمام طبی نصاب تعلیم پر ایک روزہ ورکشاپ بعنوان’’ نصاب تعلیم کو عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرناوقت کی اہم ضرورت ‘‘منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کی صدارت نیشنل کونسل فارطب کے پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کی۔ مہمانان گرامی میں نائب صدر فارطب پروفیسر وحید جمیل خان‘سابق صدر حکیم عبدالوحید ‘حکیم صوفی محمد بشیر ‘حخیم صوفی حمیدعلی ‘حکیم محمداحمدسلیمی اور دیگر کئی نامور اطباء وماہرین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں