پشاور ، یوتھ کارنیوال میں نوجوانوں کی شرکت سے دنیاکو امن کا پیغام جائیگا

اتوار 10 دسمبر 2017 14:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) قیوم سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل یوتھ کارنیوال کا آغاز ہو گیا ہے،کارنیوال منتظمین کے مطابق کارنیوال میں ملک بھر سے نوجوانوں کی شرکت سے دنیاکو امن کا پیغام جائیگا‘ کارنیوال میں انعامی رقم 50لاکھ رکھی گئی ہے جس میں صوبائی سطح پر 15لاکھ اور قومی سطح پر پوزیشن ہولڈرز کیلئے 35لاکھ روپے کا انعام ہے جبکہ اگلے سال اس انعامی رقم کو بڑھادیاجائیگا‘ ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز ومحکمہ کھیل کے زیر اہتمام اورلیز ان کے تعاون سے نیشنل یوتھ کارنیوال 2017ء میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ 30کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں