کھیل کے میدانوں میں سیاسی جلسہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کا دوہرا معیار

پنجاب میں اجازت نہ ملنے پر برہم ہونے والوں نے خود خیبر پختونخواہ میں کھیل کے میدانوں میں سیاسی جلسہ کرنے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 22:40

کھیل کے میدانوں میں سیاسی جلسہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کا دوہرا معیار
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ا- 11دسمبر 2017ء ) : کھیل کے میدانوں میں سیاسی جلسہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف میں دوہرا معیارپایاجاتا ہے۔ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر برہم ہونےوالے عمران خان کی حکومت نے خود خیبر پختونخواہ میں کھیل کے میدانوں میں سیاسی جلسہ کرنے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے شیخوپورہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عمران خان نے جلسے کے دوران ڈپٹی کمشنر کے لیے نا زیبا زبان کا استعمال بھی کیا تھا۔اس پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ناقدین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کھیل کے میدانوں میں سیاسی جلسہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف میں دوہرا معیارپایاجاتا ہے۔ پنجاب شہر شیخوپورہ میں سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر برہم ہونےوالے عمران خان کی حکومت نے خود خیبر پختونخواہ میں کھیل کے میدانوں میں سیاسی جلسہ کرنے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں