پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والے6دہشتگرد مہمند ایجنسی سے گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 00:45

پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والے6دہشتگرد مہمند ایجنسی سے گرفتار
مہمند ایجنسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11دسمبر 2017ء ):پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والے6دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا گیا۔دہشتگردوں کو مہمند ایجنسی سے ملحقہ علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے دہشتگردوں نے پشاور زرعی تربیتی مرکزپر حملہ کر کے متعدد افراد کو شہید کر دیا تھا جبکہ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والے6دہشتگردوں کو مہمند ایجنسی سے ملحقہ علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔دہشتگردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا ۔دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں