سولہ دسمبرکودہشتگردوںنے ہمارے معصوم طالبعلموں کوبے دردی سے قتل کیا، پرویز خٹک

دہشت گردی کی اس جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:16

سولہ دسمبرکودہشتگردوںنے ہمارے معصوم طالبعلموں کوبے دردی سے قتل کیا، پرویز خٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 16 دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کا واقعہ ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے ننھے اور معصوم طالب علموں کو ان کے علمی گہوارے کے اندربے دردی سے قتل کیا اور ایک مکتب کو مقتل میں تبدیل کر دیا سانحہ اے پی ایس پشاورکی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دلخراش واقع کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے متحد ہوئے حکومتی ، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا اس پر سختی سے عمل شروع کیا جبکہ دہشت گردی کے مقدمات فوری نمٹانے کیلئے فوجی عدالتیں قائم کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے کیونکہ اس کے جگرگوشے سکول گئے مگر واپس گھر نہ آئے ۔ انہوں ٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس گھڑی میںوالدین کے ساتھ ہے ہم نے ماضی میں بھی ان کی ہر طرح دلجوئی کی اور آئندہ بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے صوبائی حکومت APS کے شہدا کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے صبروتحمل اور استقامت کا پہاڑ بن کر اپنے بچوں کی جدائی برداشت کی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے آرکائیوز لائبریری پشاور میں شہداء سے منسوب یادگار اور تصاویر ہمیں وطن کے ننھے جان نثاروںکی یاد ہمیشہ دلاتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں