جامعہ پشاور‘ 18پی ایچ ڈی ریسرچ موضوعات کی منظوری

اتوار 17 دسمبر 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) پشاور یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے 18پی ایچ ڈی اور 66 ایم فل ریسرچ موضوعات کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ایم فل میں 20 تاخیری کیسز بھی شامل تھے‘ بورڈ کا دوروزہ اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمدآصف خان کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں تمام ڈینزڈائریکٹر ایڈمشن اوربورڈ کے دوسرے ممبران نے شرکت کی‘ وائس چانسلر نے بورڈ سے اپنے خطاب میں معیاری اورکارآمد تحقیق کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں