ْ آرمی پبلک سکول سانحہ کی ایک دفعہ پھر تحقیقات کرائی جائیں، مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ

عمران خان کہتے ہیں کہ شکر ہے کہ وفاق میں حکومت نہیں ملی اگر وفاق میں حکومت ملتی تو اس کا حال بھی خیبر پختونخواہ جیسا کرتے، کچھ مفاد پرستوں نے فاٹا کے معاملے کو پیچیدہ بنادیا ہے،عالمی ادارے کی نظر میں اسرائیل کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں، مسلم ممالک نے امریکا کو بہت اچھا جواب دیا ، انتخابی اصلاحات کی آڑ میں ختم نبوت کے قانون کو چھیڑا گیا تھا جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب

اتوار 17 دسمبر 2017 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ کی ایک دفعہ پھر تحقیقات کرائی جائیں، عمران خان کہتے ہیں کہ شکر ہے کہ وفاق میں حکومت نہیں ملی اگر وفاق میں حکومت ملتی تو اس کا حال بھی خیبر پختونخواہ جیسا کرتے، کچھ مفاد پرستوں نے فاٹا کے معاملے کو پچیدہ بنادیا ہے۔

عالمی ادارے کی نظر میں اسرائیل کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں، مسلم ممالک نے امریکا کو بہت اچھا جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی آڑ میں ختم نبوت کے قانون کو چھیڑا گیا تھا۔اتوار کو ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مدارس کو دہشگردوں کی اماجگاہ کہا گیا ہم نے سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا، اے پی ایس واقعے کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائیں، اے پی ایس شہداء کے والدین آج بھی اضطراب میں ہیں، عمران خان کہتے ہیں شکر ہے وفاق میں حکومت ملتی تو اس کا حال بھی خیبر پختونخواہ جیسا ہوتا، انہوں نے کہا کہ کچھ مفاد پرستوں نے فاٹا کے معاملے کو پچیدہ بنا دیا ہے، فاٹا والوں کو کیوں سبز باغ دکھارہے ہو، آج کل ہر جگہ دھرنا چل رہا ہے، پشاور والو ہمت کر، ہمیں ایک بار پھر پشاور جیتنا ہے، انہیں عوام نے منتخب نہیں کیا بلکہ یہ صوبے پر مسلط کرادیئے گئے ہیں، عالمی ادارے کی نظر میں اسرائیل کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں، مسلم ممالک نے امریکا کو بہت اچھا جواب دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی آڑ میں ختم نبوت کے قانون کو چھیڑا گیا تھا اقلیتی برادری ہماری طرح پاکستانی ہے، مسیحی برادری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسلام میں دہشتگردی کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں