صوبائی حکومت کا سانحہ زرعی تربیتی مرکز کامقدمہ فوجی عدالت کو بھیجوانے کا فیصلہ

پیر 22 جنوری 2018 17:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)صوبائی حکومت نے سانحہ زرعی تربیتی مرکز کامقدمہ فوجی عدالت کو بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجوانے کے لئے دہشت گردی کے اہم ترین مقدمات کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی ان مقدمات کی چھان بین کے بعدا نہیں ایپکس کمیٹی کو بھیجوائے گی ۔

(جاری ہے)

اور ایپکس کمیٹی کی منظوری کے بعد اسے وفاقی حکومت کو منظوری کے لئے بھیجوا دیا جائے گا وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اس مقدمے کوفوجی عدالت میں بھیجوا دیا جائے گا۔دہشت گردی کے اہم ترین اور سنگین مقدمات کو فوجی عدالتوں میںبھیجوایا جاتاہے اور صوبائی حکومت نے اب تک 200سے زائد دہشت گردی کے اہم کیسز فوجی عدالتوںکو بھیجوائے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں