پشاور،کاشتکاروں سے کم نرخ پرگناخریدنے سے متعلق صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم

پیر 22 جنوری 2018 20:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے واضح کیاہے کہ گنے کا نرخ 180روپے فی من ہے جوکوئی بھی اس سے کم نرخ پر گناکاشتکاروں سے خریدے گا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،صوبائی اسمبلی میں اس متعلق خصوصی کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا۔اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بحث کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے محمودجان نے کہاکہ اس وقت حکومت نے 180روپے گنے کا فی من نرخ مقررکیاتھا لیکن مقامی شوگرمل مالکان 165روپے میں گناخرید رہے ہیں جوکہ کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہے صوبائی وزیرخوراک قلندرلودھی نے کہاکہ گنے کا نرخ ملک کیلئی180روپے مقرر ہے اورکسی کوبھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سرکار کے مقررکردہ نرخ سے کم گناخریدے اس موقع پرسپیکر اسدقیصرنے اپنی زیرصدارت ایک کمیٹی قائم کی اور واضح کیاکہ کسی کوبھی 180روپے سے کم فی من گناخریدنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن کاشتکاروں سے کم نرخ میں گنالیاگیاہے ان کاازالہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی نے منورخان کے توجہ دلائونوٹس کوبھی قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا جس میں انہوںنے وضاحت کی تھی کہ تمام محکموں کے ڈسٹرکٹ افیسرز درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی میں من مانیاں کررہے ہیں اور لکی مروت کے جیل سپرنٹنڈنٹ نے بھی اپنی مرضی سے بھرتیاں کی ہیں جس کے خلاف ایکشن لیاجاناچاہئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں