آل ناظمین آرگنائزیشن کمیٹی کا صوبائی حکومت سے ترقیاتی فنڈ جلد ازجلد ریلیز کرنیکا مطالبہ

پیر 22 جنوری 2018 20:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)آل ناظمین آرگنائزیشن کمیٹی ضلع پشاورنے ویلج اورنیبرہوڈکونسلوں کوترقیاتی فنڈزبندش پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مالی سال2017-18کے ترقیاتی فنڈ جلد ازجلد ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں کمیٹی کے عیدیداران ناظم امان اللہ خان،ناظم اورنگزیب،ناظم قیصرخان،ناظم امداد اللہ اورناظم لعل سعیداوردیگرنے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال2017-18کے سات ماہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے تاحال لوکل گورنمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیںکیا ہیںفنڈزجاری نہ ہونے کے باعث صفائی ستھرائی کوڑاکرکٹ کوٹھکانے لگانے ،نکاسی آب کے سلسلے میں انتظامات کے منصوبے شجرکاری مہم،کھیل وثقافت سمیت کئی جاری ترقیاتی منصوبے تاخیرکاشکارہوگئے ہیں انہوں نے حکومت سے تمام ویلج کونسلوں اور نیبر ہوڈ کو کلاس فور ملازمین فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاان کاکہناتھاکہ تمام ویلج اورنیبرہوڈکونسلوں کوکلاس فورجلدفراہم کرنے کیساتھ ساتھ نادرا سافٹ وئیرکی فراہمی کیاجائے اُن کا کہنا تھا کہ فنڈزنہ ہونے کی باوجودبھی ناظمین عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیںناظمین نے اپنے دس ہزار اعزازیہ کابھی سو فیصد بڑھانے کامطالبہ کیا انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں فنڈزکے غیرقانونی کٹوتی بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پری آڈٹ کے بارے جاری کردہ اعلامیہ غیرقانونی ہے اور2013 کے شک کے خلاف ہے اس پرکام کوروکاجائے جبکہ حکومت فوری طورپرویلج اورنیبرہوڈکو2017-18کے ترقیاتی فنڈزجاری کرے اورکیپرارولزکے مطابق ناظمین کوڈیپارٹمنٹل کوٹیشن پرکام کرنے سے روکاجائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں