پشاور،گندھارا ہندکو بورڈ کا تعزیتی اجلاس

پیر 22 جنوری 2018 20:36

․ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) گندھارا ہندکو بورڈ کا ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گندھارا ہندکو بورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین ،ڈائریکٹر گندھارا ہندکو اکیڈمی ڈاکٹر ظفر اقبال،گندھارا ہندکو بورڈ کے پروگرامز کوآرڈینیٹر فریدالله قریشی کے علاوہ گندھارا ہندکو اکیڈمی کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میںگندھارا آفیسرزکلب کے معزز ممبر انجینئر ملک محمد صدیق اعوان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیاگیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی گئی جبکہ سوگواران کے حق میںصبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں