پشاوپولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

پیر 22 جنوری 2018 20:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھتہ خوری میں ملوث روپوش ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ دائودزئی پولیس کو بھتہ خوری میں ملوث روپوش ملزم دائودزئی کے حدود میں موجود ہے اس اطلاع پرایس پی رورل نے ڈی ایس پی رورل گران اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او دائودزئی سردار علیشاہ بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھتہ خوری میںملوث ملزم شہزاد ولد رامبیل سکنہ نحقی کو دو ساتھیوں سکندر ولد صبور ساکن نحقی اور سہیل ولد ہدایت ساکن پاوکہ سمیت گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد ہینڈ گرنیڈ ،ایک عدد پستول اور 30 کارتوس برآمد کر لیا یاد رہے کہ ملزم شہزاد نے دیگر ساتھیوں کے مدد سے مورخہ 12/11/2017 کو محمد اللہ ولد رحمن گل سکنہ توحید آباد دائودزئی سے 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھاجس پر مقدمہ درج ہوکر دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتا ر ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں