پشاورپولیس کاسرچ آپریشن،7 اشتہاریوں سمیت 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار

پیر 22 جنوری 2018 20:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب7 اشتہاری ملزمان سمیت 45 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ایک اور کاروائی میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو سمگلروں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ا یس ایس آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے قتل ،اقدام قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمانوںکے ٹھکانوں پر پیشہ ورانہ مہارت سے چھاپے لگائے اور ناکہ بندیاں کی گئی ان چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان ، تھانہ ارمڑ کی حدود میں غلام رسول ولد عبدالستار سکنہ ارمڑ میانہ۔

(جاری ہے)

نواب خان ولد میر حسین سکنہ افغانستان حال ارمڑبالا۔تھانہ خزانہ کی حدود میں شیر علی ولد غنی سکنہ نا ساپہ۔تھانہ پشتخرہ کی حدود میں راحت اللہ ولد محمد حبیب سکنہ سلمان خیل بڈ ھ بیر۔گل مست ولد فقیر محمد سکنہ لنڈی اخون احمد۔فضل ولد گل مست سکنہ لنڈی اخون احمد ، سمیت 45 جرائم پیشہ اور 56 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر انکے قبضے سی 4 عدد کلاشنکوف ،ایک کالاکوف،6 عد د رائفل ، 34عدد پستول 30 بور ،22 کلو گرام چرس اور7 بوتل شراب برآمدکر کے گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

جبکہ دوسری کاروائی میں SHO تھانہ سربندتحسین اللہ خان، ASI محمد سید خانبمعہ دیگر نفری پولیس نے باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران سوزوکی پک اپ نمبری ۔LES1068 کو روک کرتلاشی لینے پر سوزوکی کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام افیون برامد کر کے ملزمان فہیم ولد نجیب خان سکنہ ہری پور ،ابراہیم سکنہ باڑہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں