عوام آئندہ عام انتخابات میںبیلٹ کے ذریعے عمران خان پرلعنت بھیج دیںگے،امیرمقام

پیر 22 جنوری 2018 20:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارلیمنٹ 22کروڑعوام کی آدرشوںکی علامت ہے اس پرلعنت بھیجنے والے کس منہ دوبارہ پارلیمنٹ میںمنتخب ہونے کیلئے سرتھوڑکوشش کررہے ہیں،عمران خان نے کبھی تنخواہ کے چیک پرلعنت نہیںبھیجی مگرعوام2018کے عام انتخابات میںبیلٹ کے ذریعے عمران خان پرلعنت بھیج دیںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے صوابی کے ایک روزہ دورے کے دوران PML-Nضلع صوابی کے جنرل سیکرٹری دلدارخان اورمسلم لیگی رہنمامحمدعلی کی ہمشیرہ کی فاتحہ خوانی کے بعدشیرازباچاکی رہائشگاہ پرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ جوکام صوابی میںبھاری مینڈیٹ لینے والے نہ کرسکے وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)بغیرمینڈیٹ لئے پائیہ تکمیل تک پہنچائے،صوابی عوام کے پاسپورٹ دفترکادیرینہ مطالبے کی تکمیل مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے جبکہ ٹوپی اوررجڑ میں بہت جلدنادرادفاترکاافتتاح کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صوابی کے حلقہ این ای12میں سوئی گیس کامنصوبہ سوفیصدوفاقی حکومت کی تعاون سے جاری ہے جبکہ حلقہ این ای13میں20فیصدصوبائی حکومت جبکہ80فیصدوفاقی حکومت کافنڈزشامل ہے،20فیصد پر کریڈیٹ لینے والوں شعبدہ بازوںسے عوام واقف ہے۔انہوںنے کہاکہ صوابی لاہورمیںگریڈسٹیشن کے قیام پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،صوابی عوام کے پرزور مطالبے پر2006میںسوئی گیس میںہی لایاتھااورگھرگھرتک پہنچاکرہی دم لوںگا،صوابی کے عوام اس مرتبہ بیلٹ میںشیرکاانتخاب کریگی۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کی بلاامتیازخدمت کاجب بھی موقع ملاہے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاخواہ وہ2005ہو یااب کادوراقتدارہو۔انہوںنے کہاکہ میرے ترقیاتی کاموںکی گواہی صوابی کی سرزمین آج بھی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں