خیبرپختوںخواہ حکومت نے پشاور ریپڈ بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 جنوری 2018 23:28

خیبرپختوںخواہ حکومت نے پشاور ریپڈ بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) خیبرپختوںخواہ حکومت نےپشاور ریپڈ بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میٹرو بس منصوبہ 15اپریل کو باضابطہ افتتاح کے لیے تیار ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

26کلو میٹرروٹ کا مکمل کرایہ 55روپےمقررکرنےکی تجویز ہے۔ جبکہ ہردواسٹیشنوں کے درمیان کرایہ 15روپے ہوگا۔ منصوبے کیلئے 400 بسیں چلانے کے لیے انتظامات شروع کردیےہیں۔ بسوں میں 60 سے90 افراد کی گنجائش ہوگی۔ منصوبہ تیزی  سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں