ڈپٹی ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے کے گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکہ،ڈپٹی ڈائریکٹرسمیت دوافرادزخمی

جمعہ 23 فروری 2018 13:40

پشاور۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پشاورکے علاقے رنگ روڈ دیر کالونی میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکیل، ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ایس پی سٹی کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم محمد شکیل اور ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہیں جب کہ دھماکے سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

بی ڈی ایس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم کے بھائی محمد آفاق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بھائی معمول کے مطابق گھر سے دفتر جارہے تھے کہ دیر کالونی میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں