اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںریسرچ سکالر زوبیہ افشین نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

ریسرچ سکالر زوبیہ افشین نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

پشاور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2018ء) جامعہ پشاور کے سنٹر آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکروبیالوجی کی ریسرچ سکالر زوبیہ افشین نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے اپنی تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور مائیکروبیالوجی میں پی ایچ ڈی ڈگری کی حقدار قرار پائیں۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے اپنی تحقیق میں خیبر پختونخوا میں حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس سی کی موجود گی اور درپیش خطرات پر کام کیا ہے۔ جامعہ پشاور کے ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرمینٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے ان کے سپروائزر کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد ، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر نور محمد وزیر، فیکلٹی ارکان، ریسرچ سکالر ز اور طلبہ نے شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں