اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںخیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے گدھا گاڑی پر سامان لے جانے والے شخص کا ..

خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے گدھا گاڑی پر سامان لے جانے والے شخص کا چالان کر دیا

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء)پشاور ٹریفک پولیس نے گدھا گاڑی پر سامان لے جانے والے شخص کو چالان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے کی پولیس اپنی کاردگاردگی کی وجہ سے مشہور ہے۔اور خیبر پختونخوا کی حکومت بھی اس بات کا دعوی کرتی ہے کہ ہماری پولیس بہترین ہے۔

(خبر جاری ہے)

ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کے پی کے ٹریفک پو لیس نے گدھا گاڑی پر سامان لے جانے والے شخص کو بھی نہ بخشا اور ہاتھ میں چالان تھما دیا۔ٹریفک پولیس اہلکار کے مطابق وہ ہر کسی کے ساتھ مساوی سلوک کرتے ہیں۔اس لئے گدھا گاڑی پر بھی سامان لانے والے شخص کو چالان کیا گیا ہے۔مزید کیا ہوا ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں