کوہاٹ سپورٹس سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا انڈر23-فی میل گیمز 2018کا رنگا رنگ تقریب کا آغاز

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)خیبر پختونخوا انڈر23- فی میل گیمز 2018کے تیسرے ایڈیشن کا جمعرات کے روز کوہاٹ سپورٹس سٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ تقریب میں باقاعدہ اآغاز ہوگیاہے جس میں کوہاٹ کی119 ، ہنگو کی 118 اور کرک کی 94 خواتین کھلاڑ ی مختلف گیمز میں حصہ لے رہی ہیں۔مذکورہ گیمز کاباقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے ضلع ناظم محمد نسیم آفریدی کے ہمراہ کیا۔

سپورٹس سٹیڈیم کوہاٹ میں ہونے ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں مذکورہ کھیلوں کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ، ڈائریکٹر سپورٹس فی میل خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسکندر شا ہ اور مختلف کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کے صدور اور کوہاٹ ،ہنگو اور کرک اضلاع کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اس موقع پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔

خواتین کھلاڑیوں کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ افتتاحی تقریب میں100میٹر دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے اور دونوں میں کوہاٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 2بینڈ ٹیموں اور ایک جمناسٹک ٹیم نے بھی ڈسپلے کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔گیسٹ آف آنرضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکو مت کی کھیلو ں کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے صوبے میں کھیلوں کے میدان آبادہوگئے ہیں جس کا 5سال پہلے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھالیکن یہ موجودہ حکومت کے بھر پور عزم کی وجہ سے ممکن ہوا جس کا تمام تر کریڈٹ پارٹی قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو جاتا ہے۔

نسیم آفریدی نے کہا کہ وہ آج دلی خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ سٹیڈیم میں ہماری بچیاں بھی بچوں کے شانہ بشانہ مختلف کھیلوں میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں اور انشاء اللہ اس مرتبہ کوہاٹ ہر گیم میں جیتے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں